ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی اور ترکی کے مابین ایک اور سفارتی تنازعہ پیدا ہوگیا

برلن: ترکی میں سماجی کارکن عثمان کاوالا کو جیل بھیجنے پر جرمنی نے ناراضگی کااظہار کردیاجس پر ترک وزارت دفاع نے جرمن سفیر کو طلب کر لیا،

غیرملکی خبررساں ادارے مطابق ترک وزارت دفاع نے جرمن سفیر کو طلب کر لیا۔ یہ قدم احتجاج کے طور پر اٹھایا گیا کیونکہ اس سے قبل برلن میں جرمن وزارت خارجہ نے ترک سفیر کو بلا کر سماجی کارکن عثمان کاوالا کو جیل بھیجنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

برلن نے کاوالا کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا، جنہیں ایک فلینتھروپسٹ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ دوسری جانب کاوالا کو حکومت گرانے کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں