ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششیں تیز‘ ایک اور ایل این جی کا رگو کا سودا ہو گیا

اسلام آباد:حکومت نے بجلی لوڈشیڈنگ پرقابو پانیکی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

موجودہ حکومت نے ایک اور ایل این جی کا رگو کا سودا کر لیا ہے، ایل این جی کارگو 17 سے 18 مئی کی سپلائی کے لیے خریدا گیا ہے،اسپاٹ ایل این جی کارگو خریداری کے لیے ایمرجنسی ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، ایل این جی کارگو 23.12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدا گیا۔ ایل این جی کارگو کے لیے سب سیکم بولی وائٹول بحرین کی طرف سے دی گئی تھی۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے بھی مئی میں لوڈشیڈنگ کے معاملات حل ہو جانے کی یقین دہانی کروائی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا بحران نہیں، ایندھن کا بحران ہے تاہم یکم مئی سے بتدریج لوڈ شیڈنگ کے معاملات حل ہو جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں