ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کی روضہ رسولؐ پر حاضری، ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے

مدینہ: وزیراعظم شہبازشریف روضہ رسول ؐ پر حاضری دے رہے ہیں

جدہ (صباح نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کے 3 روزہ اعلیٰ سطحی سرکاری دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم جمعے کو دورے کے دوسرے روز مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے ۔گورنر مکہ خالد بن فیصل آل سعود اور سعودی عرب کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مسعدبن محمد العیبان نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران 2 مرتبہ روضہ رسول ؐ پر حاضری دی، ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے، جمعتہ الوداع کی نماز مسجد نبویؐ میں ادا کی، ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔ وفاقی وزرا بلاول زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ محمدآصف ودیگر وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں