ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، عدالت نے پرویزالہیٰ کی اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی

لاہور: سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ سے متعلق اسپیکرپرویزالہیٰ کی اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی تشدد اورپنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے معاملے پراندراج مقدمہ کی درخواست سیشن عدالت نے خارج کردی۔

عدالت نے درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پہلے سے درج کیا جا چکا ہے۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہو گی۔

پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا کرنے ،تشدد کرنےاور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اندراج مقدمہ کی درخواست لیگی ایم پی ایز اور 2سو نامعلوم کے خلاف دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہم نے متعلقہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی۔پولیس ہماری درخواست پر کاروأی کرنے سے گریزکررہی ہے لہٰذا عدالت پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں