ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کا جلزون کیمپ پر دھاوا،تحریک جہاد اسلامی کا لیڈر گرفتار

 اسرائیلی فوج  کے مقبوضہ علاقے میں واقع  الجلزون مہاجر کیمپ پر چھاپے کے دوران پانچ فلسطینی زخمی اور تین گرفتار کر لیے گئے۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوج  نے رم اللہ شہر کے قریب واقع الجلزون مہاجر کیمپ میں بعض مکانوں پر چھاپے مارے۔

 اسرائیلی فوجیوں نے  تحریک جہاد اسلامی  کے لیڈر سعید نحلہ سمیت  تین افراد کو گرفتار بھی کیا ۔

 اسرائیلی فوج کے چھاپوں پر مشتعل فلسطینیوں کے خلاف مزاحمت کے دوران  ربڑ  اور اصلی گولیوں کا بھی استعمال کیا گیا ۔

وزارت صحت کے مطابق،جلزون  کیمپ پر چھپاے کے دوران پانچ فلسطینی فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں