ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریاض: شاہ سلمان عید الفطر منانے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے

مکہ مکرمہ :شاہ سلمان مکرمہ مکرمہ کے عہدے داروں سے ملاقات کررہے ہیں

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی فرمانروا شاہ سلمان جدہ سے مکہ مکرمہ کے الصفا محل میں منتقل ہوگئے، جہاں وہ عید الفطر تک مقیم رہیں گے۔ سعودی ذرائع ابلاغ پر جاری کردہ تصاویر میں انہیں مسجد الحرام میں نماز ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وہ رمضان المبارک کا آخری حصہ مکہ مکرمہ میں گزاریں گے اور وہیں عید کی نماز بھی ادا کریں گے۔ شاہ سلمان نے یہ ہفتہ جدہ میں ترکی اور یمن کے رہنماؤں سمیت غیر ملکی وفود سے ملاقاتیں کرتے گزارا ہے۔ اس دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور افریقی ممالک کے صدور نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں