ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی کے خلاف اپیل مسترد

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سابق صدر نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سے پابندی ہٹانے کی اپیل دائر کررکھی تھی، تاہم عدالت نے مقدمے کو خارج کر دیا ۔ مقدمے میں دلیل دی گئی تھی کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بند ہونے سے آزادی اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ یاد رہے کہ ٹوئٹر نے ٹرمپ کی صدارت کے آخری دور میں ان کے اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں