ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کارلوس الکاراز نے رافیل نڈال کو میڈرڈ اوپن ٹینس کوارٹر فائنل میں ہرا دیا

میڈرڈ(جسارت نیوز) اسپین کے کارلوس الکاراز نے میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں کارلوس الکاراز کا مقابلہ سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ سے ہوگا۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن میں 19سالہ ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 مرتبہ کے ہم وطن چیمپئن رافیل نڈال کو 2-6،6-1 اور 3-6سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کارلوس الکاراز کا سیمی فائنل میں سربین ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کا چیلنج درپیش ہوگا۔انہوں نے پائولش حریف کھلاڑی ہیوبرٹ ہرکاز کو اسٹریٹ سیٹس میں3-6 اور4-6 سے ہرا کر ٹاپ4کے لئے کوالیفائی کیا۔دیگر کوارٹر فائنل میچز میں یونانی ٹینس کھلاڑی اسٹیفانوس روس کے حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کو ہرا کر اور جرمنی کے الیگزینڈرزویروف نے کینیڈین حریف کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل رائونڈ میں ا سپین کے کارلوس الکاراز کا مقابلہ سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ اور دوسرے سیمی فائنل میچ میں ا سٹیفانوس کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر زویروف سے ہوگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں