اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نے مقتدرادارے کے خلاف جو زہر اگلا ہے وہ سازش ہے اگر آئینی طریقے سے نہ روکا گیا تو یہ ملک شام اور لیبیا کی تصویر بن جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ادارے نے عمران خان کو بچے کی طرح دودھ پلایا، اس مقتدر ادارے نے کسی کو اس طرح سپورٹ نہیں کیا تھا جس طرح عمران خان کو سپورٹ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس ادارے نے جتنا عمران خان کو سپورٹ کیا اس کا 20فیصد بھی اگر پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ(ن)کو سپورٹ کیا ہوتا تو ملک جہاز کی طرح اڑتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹ کے باوجود عمران نیازی بری طرح ناکام ہوا، اگر اس کو سختی سے نہ روکا گیا تو ملک میں بوجھال آسکتا ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ جمہوریت ختم ہو جائے ، اس لمحے کو قابو کرنا ہوگا ورنہ کچھ نہیں بچے گا۔
وزیراعظم نے اعلان کے باوجودعید پرلوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان اور قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کروائیں گے تاہم انہوں نے کہاکہ یکم مئی سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں کمی ضرور آئی ہے۔