ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہو گی،حمزہ شہباز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز کی زیر صدار ت منعقد ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیاگیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شادیوں پر ون ڈش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلع میں ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے۔

(ن)لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا،حمزہ شہباز نے کہا کہ ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے ،ہم ہر وہ قدم اٹھائیںگے جس سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں۔

انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، ون ڈش پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں