ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا : یون سک یول نے صدر کا حلف اٹھالیا

سیئول:جنوبی کوریا کے نئے صدر یون سک یول حلف اٹھارہے ہیں

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یون سک یول نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو مکمل ختم کرنا ہوگا۔ یون سک یول نے کہا کہ وہ صدر کے فرائض کو وفاداری کے ساتھ انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن رواں ماہ جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے۔وائٹ ہاوس کا کہنا ہے جو بائیڈن دورہ ایشیا میں اپنے جنوبی کوریائی اور جاپانی ہم منصب سے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر بات کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں