ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کی تیان چو4 کارگو خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ

بیجنگ: چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  بیجنگ وقت کے مطابق منگل کی رات 1 بجکر 56 منٹ پر، ون چانگ لانچنگ اسٹیشن سے  تیان چو-4  کارگو خلائی جہاز کو لے جانے والا لانگ مارچ-7 وائے 5کیریئر راکٹ خلا میں چھوڑا گیا۔

چینی میڈ یا کے مطابق تقریباً 10 منٹ بعد خلائی جہاز اور راکٹ کامیابی کے ساتھ  علیحدہ ہو کر طے شدہ مدار میں داخل ہو ئے۔ 2 بج کر23 منٹ پر  کارگو جہاز کے  سولر پینلز کھلے اور انہوں نے اپنیکام کا آغاز کیا۔ آٹھ بج کر 54 منٹ پر، تیان چو-4  کارگو  جہاز مدار میں خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک ہو گیا۔یہ چین کے انسان بردار خلائی منصوبے کا 22 واں لانچ مشن ہے، خلائی اسٹیشن کی تعمیر  میں  کلیدی ٹیکنالوجی کی تصدیق کے مرحلے سے مدار میں تعمیراتی مرحلے تک کا پہلا لانچ مشن اور لانگ مارچ سیریز کی 420 ویں پرواز ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں