ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلند فشار خون سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی  کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون( ہائی بلڈ پریشر) سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی منگل کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد بلڈ پریشر کی وجوہات،علامات،علاج و پرہیز اور اس کے تدارک کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔

اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام بلڈ پریشر کے اسباب اور اس کے علاج و پرہیز کے متعلق معلومات فراہم کی جائے گی۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ ایک لاکھ افراد بلڈ پریشر کے مرض کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں

پاکستان بھر میں دو کروڑ سے زائد افراد بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیںجبکہ مرض کی شرح پھیلائو میںتیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔بلڈ پریشر کے مرض سے امراض دل،دماغی شریان پھٹنے اور گردوں کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں جو کہ جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔

جہانیاں کے معروف طبیب حکیم عبدالمجید سلیمانی کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے مرض سے محفوظ رہنے کیلئے سادہ طرز زندگی اپنایا ائے مرغن غذائوں سے پرہیز کیا جائے اور ورزش کو معمولات زندگی کا حصہ بنایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں