ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 432 میگاواٹ تک پہنچ گیا

لاہور: ملک میں توانائی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے اور شارٹ فال ایک بار پھر 4 ہزار 432 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرنے لگا ہے، ملک کے مختلف شہروں میں 8 سے 12 گھنٹے کے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار432 میگاواٹ پر پہنچ چکا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 568 میگا واٹ جب کہ طلب 26 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے برعکس بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاورڈویژن نے  بتایا کہ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 302 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 963 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 12 ہزار 554 میگاواٹ ہے، ونڈ لاور پلانٹس 305 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں،  بیگاس پاور پلانٹس 164 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 279 میگاواٹ ہے، جب کہ سولر پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار زیرو ہے۔

ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ہائی لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں