ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)جھنڈومری میں آبادگار سراپا احتجاج، مظاہرہ پورے سندھ میں جھنڈو مری ہیڈ کوارٹر پیارا لونڈ بوکھاڑ کی حد سے نکلنے والی شاخ میں پانی کی قلت برقرار سندھ حکومت اب تک کچھ نہ کرنے میں ناکام جھنڈو مری میں پانی کی شدید کمی ریاض لونڈ سونو لونڈ جروار بادل جروار کی سربراہی میں پیارا لو ڈ کی مین روڈ بند کر کے دھرنا دیا گیا جھنڈو مری بوکھاڑ کی حد شاخ میں آبادگار وں نے پانی نہ ہونے پر ٹائر جلا کر پیارا لونڈ کی مین روڈ بند کرکے احتجاج کیا اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔اس موقع پر آبادگار وں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ سے سوتیلی ماں والا سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا پانی سندھ کا حق ہے اگر سندھ کو پانی نہیں دیا گیا تو سندھ کی زمینیں بنجر ہو جائیں گی اور سندھ کی حکومت سندھ کو اپنا حق دینے سے قاصر ہے جبکہ پچھڑ کے آبادگاروں کو پانی دینے میں مکمل ناکام ہوگئے بااثر وڈیرے اپنی زمینوں پر بڑی مشینوں کے ذریعے پانی نکال رہے ہیں اور غریب آبادگار بالکل بے بس ہیں اور ایریگیشن کا عملہ ان بڑے وڈیروں کے خلاف نا کوئی کارروائی بلکہ نظرانداز کیا جارہا ہے ان با اثر وڈیروں کو اور آبادگاروں کا کہنا ہے کہ جب تک ہماری زمینوں کو پانی نہیں دیا گیا اس وقت تک ہم احتجاج کرتے رہے گے اور روڈ بلاک رہے گا۔