ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈو محمد خان ، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائے ، 7گرفتار

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی عبداللہ میمن کے احکامات ، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ، 7 ملزمان گرفتار ، 4641 مین پوریاں ، 80 لیٹر دیسی شراب برآمد ، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عبداللہ میمن کے احکامات پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بلڑی شاہ کریم آدم خان خشک نے مین پوری سپلائرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 مین پوری سپلائرز ملزمان امین عرف امن مگسی برادی ملاح اور عبدالمجید سومرو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے3641 مین پوریاں برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔ پولیس اسٹیشن تحصیل ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او ہادی محمود لغاری نے مین پوری سپلائر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوری سپلائر ملزم عزیز عرف ساجن زؤر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 500 مین پوریاں برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔پولیس اسٹیشن ٹنڈوغلام حیدر کے ایس ایچ اوکاشف علی خواجہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوری سپلائر ملزم محمد وکیل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 500 مین پوریاں برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او فہیم فتح آرائیں نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک دیسی شراب کی بھٹی کو مسمار کردیا اور 2 منشیات فروشوں غلام مصطفیٰ گمب ، غلام رسول گمب کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 60 لیٹر غیر تیار شدہ دیسی شراب ، جبکہ 20 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں