ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ خود کو بچانا چاہتا ہے تو مشترکہ سلامتی پالیسی کو قبول کرے:ڈینشن وزیر خارجہ

ڈنمارک کے وزیر خارجہ یاپ کوفُود نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ عوام کو  یورپی یونین کی ایک مشترکہ دفاعی پالیسی تشکیل دینے میں مدد کرنی چاہیئے۔

 بلوم برگ کی خبر کے مطابق، یاپ کوفود نے   یکم جون کو ملک میں ہونے والے  ریفرنڈم سے متعلق ایک بیان میں  یورپی یونین کی مشترکہ دفاعی و سلامتی پالیسی میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں یورپی یونین کی سلامتی پالیسی کا حصہ بننا چاہیئے، اگر ریفرنڈم میں عوام نے اس کے خلاف ووٹ دیا تو یہ مستقبل میں یورپی ایجندڈے میں شامل اہم موضوعات میں ہماری پوزیشن کو متاثر کر سکتا ہے۔

 ڈینش وزیر خارجہ نے خبر دار کیا کہ جنگ و جمہوری اقدار کے خلاف  یورپ کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جس کےلیے سلامتی پالیسی کو مضبوط بنانا مفید ہوگا ،روس کی ممکنہ جارحیت اور اپنی روایات کے تحفظ کے لیے ہمیں مشترکہ طور پر  سلامتی کی اہمیت بڑھانی ہوگی ۔

واضح رہے کہ یکم جون کو  یورپی یونین کی مشترکہ سلامتی پالیسی میں شرکت کےلیے  ڈنمارک میں عوامی ریفرنڈم ہوگا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں