ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصر نے ایک ماہ کے دوران 44 ٹن سونے کی خریدکر ریکارڈ بنالیا

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر نے ایک ماہ کے دوران 44 ٹن سونا خریدا ، جس کے بعد مصر خطے میں سب سے زیادہ سونے کے اثاثے رکھنے والا ملک بن گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مصر کے مرکزی بینک نے فروری 2022 ء کے دوران 44 ٹن سونا خرید ا،جس کے بعد سونے کے محفوظ ذخائر 125 ٹن تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے بینکوں نے گزشتہ برسوں کے دوران امریکی ڈالر پر انحصار کم کردیا ہے۔ امریکی معیشت اور ڈالر کے مستقبل کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ممالک سونے پر انحصار بڑھا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں