ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کا پلان شیئر کیا جائے، شہباز گل

اسلام آباد:پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وزارت کا افسر فول پروف سیکیورٹی کا پلان شیئر کرے۔

عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں حیران ہوں کہ متعلقہ سیکشن افسر سیکیورٹی انتظامات کے لیے پوچھ رہا ہے، جب کہ ضمانت پر مجرم خاتون کوملٹی لئیر سیکیورٹی حصار فراہم کیے جارہے ہیں، تحقیقاتی ادارے نے اس خاتون کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی دی ہوئی ہے، یہ خاتون نہ تو بلیو بک کا حصہ ہے نہ ہی حکومتی رولز آف بزنس کے تحت سیکیورٹی کی حق دار ہے۔

شہباز گل کا خط میں کہنا ہے کہ وزارت کا سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے بجائے حفاظتی حصار کے انتظام کی ہدایت دینا حیران کن ہے، اس وقت پی ٹی آئی اپنے وسائل سے عمران خان کو سیکیورٹی دے رہی ہے، حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی محدود اقدامات کیے گئے ہیں، وزارت کا افسر باتیں کرنے کے بجائے فول پروف سیکیورٹی کا پلان شیئر کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں