ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میران شاہ میں دھماکہ،3 بچوں سمیت3 حفاظتی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 حفاظتی اہلکار اور 3 بچے شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 حفاظتی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔

حفاظتی  اہلکاروں کے علاوہ شہید ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے حفاظتی اہلکاروں میں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں جب کہ بچوں میں انعم، احسن اور احمد شامل ہیں جن کی عمریں بالتریب  4، 8 اور 11 سال ہیں۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں تحریک طالبان پاکستان سرگرم ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں