ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریسکیو 1122 دیر لوئر نے ہیٹ اسٹروکس آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

پشاور:ریسکیو 1122 دیر لوئر نے ہیٹ سٹروکس آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئر دیر ابرار علی کی نگرانی میں ہیٹ اسڑوک کے حوالے سے مختلف مقامات پر آگاہی مہم چلایا اور پمپلیٹس بھی تقسیم کی.

ہیٹ اسٹروکس کے حوالے سے سٹیشنز، ہسپتالوں اور مختلف مقامات میں آگاہ بینرز ز اویزاں کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے ایمبولینسز میں کولر، پانی کی بوتلیں, آئس بیگز اور ہیٹ اسٹروکس سے نمٹنے کے لیے ادویات اور دیگر ضروری سامان رکھنے کی ہدایات کی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 کو الرٹ کردیا گیا ہے

اور ریسکیو1122 کے اسٹیشنز 24 گھنٹے کھلے اور کنٹرول روم فعال ہے، کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں