ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قابض صہیونی فورسز کا ریاستی جبر جاری فلسطینیوں کے گھر مسمار

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے ریاستی جبرکے ظالمانہ مظاہر کا سلسلہ جاری ہے،قابض صہیونی فورسز کا ریاستی جبر جاری فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے لگی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کے جنوب مشرقی علاقے صور باھر میں فرج دبش خاندان کو اپنا مکان مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فرج دبش نے اتوار کی صبح خود ہی اپنا مکان مسمار کرنا شروع کیا تاکہ وہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے مکان کی مسماری پر جرمانہ سے بچ سکے۔

قابض حکام نے کچھ ہفتے قبل اس کا مکان غیرقانونی قرار دے کر اسے مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔دبش نے بتایا کہ وہ گھرکی دوسری منزل میں رہتا تھا۔ مکان کا کل رقبہ 70 مربع میٹر ہے اور گھر میں اس کے خاندان میں تین بچے رہ رہے ہیں جن کی عمریں گیارہ سال سے کم ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے گذشتہ ہفتے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 14 مکانات مسمار کییجس کے نتیجے میں 19 خاندانوں کے 90 افراد بے گھر ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں