ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مخالف جماعت کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ، بی جے پی کے رہنما کو تھپڑ پڑ گیا

نئی دہلی: بھارت میں حکمران جماعت ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ کے رہنما ونایک امبیکر کو مخالف جماعت کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ شیراد پوار کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر کارکن نے بی جے پی رہنما ونایک امبیکر کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیشنل کانگریس پارٹی کے کارکنان ویانک کے دفتر میں گھسے اور پوسٹ دکھاتے ہوئے خوب سرزنش کی جس دوران ایک کارکن نے تھپڑ مار دیا۔

واقعے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مذکورہ رہنما بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں