ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاشف شہروز نے 8 ہزار سے اونچی ایک اور چوٹی سر کر لی

اسلام آباد:پاکستان کے 20 سالہ کوہ پیما کاشف شہروز نے 8 ہزار سے اونچی ایک اور چوٹی سر کر لی۔شہروز کاشف نے 8516 میٹر اونچی چوٹی لوٹسے کو سر کر لیا جس کی تصدیق ان کی ٹیم نے بھی کر دی ہے۔بیس سالہ کوہ پیما نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند چھٹی چوٹی سر کی ہے۔

شہروز کاشف اس سے قبل براڈ پیک، مانٹ ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو اور کنچن جونگا بھی سر کر چکے ہیں۔شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیاں سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔شہروز سے قبل علی سدپارا، حسن سدپارا اور سرباز علی بھی 8 ہزار میٹر سے بلند چھ چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔مائونٹ لوٹسے کو سر کرنے کے بعد شہروز کاشف پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کا رخ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں