ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا آج اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج بلالیا ، جس میں فوری انتخابات اور معاشی سخت فیصلوں کے آپشنز پر مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دو آپشنز رکھے جائیں گے،جس میں ایک فوری انتخابات کروانے اور دوسرا سخت فیصلوں کا ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، آصف زرداری سے ون آن ون ملاقات میں لندن ملاقات کے متعلق اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مولانافضل الرحمان سے بھی آئندہ کی حکمت عملی پر گفتگوکی اور یقین دلایا تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ ہوں گے۔

شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی تھی ، جس میں ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم کو فوری انتخابات کی تجویز دی تھی۔

یاد رہے نواز شریف نے وزیراعظم شہبازشریف کو اتحادیوں کو انتخابات پرآمادہ کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں