ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یارکشائر کے وفدکی لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر

لاہور(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور یارکشائر کائونٹی کرکٹ کلب کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)ڈیرن گف لاہورپہنچ گئے۔ڈیرن گف، بولنگ کوچ کبیرعلی پاتھ وے، منیجراظہر اللہ اور دیگر نے والڈ سٹی میں مسجد وزیرخان، دلی گیٹ، سبیل گلی، گلی سورجن سمیت لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں مغلیہ دور کے شاہکار شیش محل، بارود خانہ اور رائل کچن کی سیرکی۔وفد رکشے کی سواری سے بھی لطف اندوزہوا۔لاہور کے تاریخی ورثے اور ثقافت نے ڈیرن گف سمیت وفد کے دیگرارکان کواپنے سحرمیں جکڑے رکھا۔ اس کے علاوہ وفد نے فورٹ فوڈ اسٹریٹ میں لاہورکے روایتی کھابوں کا بھی مزہ بھی چکھا۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اورسی اواوثمین رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے مہمانوں کوتاریخی مقامات کی سیرکرائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں