اسلام آباد (آن لائن) اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہشہباز شریف کو مشاورت سے بڑے فیصلے کرنے کا مکمل فری ہینڈ بھی مل گیا ہے ۔ فوری الیکشن نہ کروانے سے متعلق نواز شریف فضل الرحمن اور آصف زرداری کا ایک موقف ایک ہی ہے ۔عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔جہاں بھی کرپشن کا ثبوت ملا فوری قانونی کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں سخت معاشی فیصلوں پر تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لینے اور قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ عسکری قیادت کے سامنے کھل کر معاشی صورتحال رکھی جائے گی ۔ حکومت معیشت سے متعلق دیگر شراکت داروں سے بھی مشاورت کرے گی ۔ اجلاس میں اطمینان کا اظہار کیا گیا کہعدالت عظمیٰ کے فیصلے سے اتحادی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر یہ ڈھول گلے میں باندھا ہے مل کر ہی بجائیں گے۔ جبکہ نواز شریف کا موقف تھا کہ عمران خان کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں ہم ان سے بڑے جلسے کریںگے۔