ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 تمام افغان چینلز کو طالبان کی جانب سے ہدایت نامہ جاری 

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ٹی وی میزبانوں پرنشریات کے دوران چہرہ ڈھاپنے کی پابندی عائد کردی۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کی جانب سے تمام چینلز کوجاری ہدایت نامے میں ٹی وی پروگرامز کے دوران میزبانوں کو چہرہ ڈھانپنے کا حکم دیا گیا ہے۔

افغان وزارت اطلاعات وثقافت اوروزارت امربالمعروف ونہی عن المنکر کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا حتمی فیصلہ ہے اوراس پرمزید بات چیت نہیں کی جائے گی۔

طالبان کی حکومت اس سے قبل خواتین کے پارکوں میں جانے اورریسٹورنٹس میں کھانا کھانے پربھی پابندی عائد کرچکی ہے۔ عوامی مقامات پرخواتین کومکمل پردہ کرکے کے آنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں