ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کروا دی

برسلز: فن لینڈ اور سویڈن کہ جانب سے نیٹو میں شمولیت کے لیے مشترکہ درخواست جمع کرا دی گئی۔

ان ممالک نے یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں نیٹو میں شمولیت نہ اختیار کرنے کی پالیسی کو ترک کیا ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ نے فن لینڈ اور سویڈن کے سفیروں سے درخواستیں وصول کیں۔ اور اس پیش رفت کو تاریخی قدم قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک نیٹو کی وسعت میں اضافہ کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔

تاہم اس عسکری اتحاد کے رکن ملک ترکی کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں ممکنہ شمولیت کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

ترکی کا کہنا ہے کہ یہ ممالک انقرہ مخالف مسلح گروہوں کو پناہ فراہم کرتے ہیں۔ اور دونوں ممالک دہشتگردی کے خلاف ناکام رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں