ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے عمران خان کی رہائشگاہ کے اطراف انسانی حصار قائم

 اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر بنی گالہ میں 200سے زائد کارکنان نے انسانی حصار قائم کرلیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور لانگ مارچ کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ

عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف انسانی حصار قائم کر دیا گیا ہے، اور لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی یوتھ ونگ کے کارکنان عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر پہرہ دیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کے لئے منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے 200 سے زائد کارکنان کو بنی گالا پہنچ گئے ہیں،

اور عمران خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد ٹینٹ لگا دیے گئے ہیں، یوتھ ونگ کے کارکن ممکنہ گرفتاری کو روکنے اور مزاحمت کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کارکنوں کی رہائش، کھانے پینے اور دیگر ضروریات کے لیے اقدامات کر دیے گئے ہیں، کارکنان کے لیے بستر، پانی کے کولر پہنچا دیے گئے ہیں،

پلان کے تحت 5 ہزار کارکن اسلام آباد کے مختلف حصوں میں پہلے سے پہنچائے جائیں گے، اور ممکنہ لانگ مارچ کی کامیابی اور گرفتاری روکنے کے لیے کارکنوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں