ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اگر سویڈن پی کے کے کو دہشت گردتنظیم قرار دیتا ہے تو پھر اسے عملی طور پر اسے دکھانا بھی ہوگا: آلتون

صدر اطلاعاتی امور کے آلتون نے سویڈش وزیر خارجہ این لنڈے کے اس بیان پر رد عمل کا اظہار کیا کہ ان کا ملک ترکی کے بعد پہلا ملک ہے جس نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کیا ہے اور اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بیان دیتے ہوئے  کہا کہ  سویڈن نے PKK کے پروپیگنڈے، فنڈ ریزنگ اور (نام نہاد) بھرتی کی کوششوں کو روکنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ”سویڈن ترکی میں دیگر حملوں کے علاوہ خودکش حملے کرنے والے دہشت گردوں کو ہتھیار  فراہم کرتا ہے۔ ایمانداری بہترین پالیسی ہے۔ آپ ہمیں آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بھی جھوٹ  بول رہے ہیں۔  آپ دہشت گرد تنظیم PKK کی حمایت جاری رکھتے ہیں۔ اگر سویڈن واقعی PKK کو ایک دہشت گرد   تنظیم کے طور پر دیکھتا ہے تو اسے  اس سلسلے میں تمام ضروری کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں