ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راجہ ریاض احمد کی بطور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کی تقرری درخواست منظور 

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی تعیناتی کا معاملہ،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راجہ ریاض احمد کی بطور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کی تقرری درخواست منظور کرلی اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف کی تقرری کی منظوری قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 39 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروے کار لاتے ہوئے دی۔

قائد حزب اختلاف کے لیے درخواست کی وصولی کے لیے آج کا 3 بجے کا وقت مقرر تھا۔  قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی کے راجہ ریاض احمد اور جی ڈی اے کے غوث بخش خان مہر نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔  راجہ ریاض احمد کی درخواست پر 16 اپوزیشن ممبران جبکہ غوث بخش خان مہر کی درخواست پر 6 ممبران کے  دستخط موجود۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت حزب اختلاف کے اراکین کے اکثریت کی حمایت حاصل ہونے پر راجہ ریاض احمد کا بطور اپوزیشن لیڈر تقرر کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں