ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گذشتہ حکومت نے عدم اعتماد کے ڈر سے پیٹرولیم کی قیمتیں کم رکھیں، وزیر اعظم

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گذشتہ حکومت نے عدم اعتماد کے ڈر سے پیٹرولیم کی قیمتیں کم رکھیں، ڈالر بڑھنے میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں، ہمیں تو سر منڈاتے ہی اولے پڑے ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر لاڈلا کہتے ہوئے کہا کہ مقتدر اداروں نے لاڈلے کو وہ سپورٹ دی جو تاریخ میں کسی کو نہیں ملی، ایسی 30فیصد سپورٹ اگر ہمیں مل جاتی تو ملک ترقی کرجاتا،یہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ وہ  ملک کو تباہ کردیں اور پھر کہیں کہ غداری ہوئی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت معاشی لحاظ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، گرین انرجی سے ملک کا20ارب ڈالر کی بچت ہوگی،سولر پر17فیصد ٹیکس فوری ختم کریں، ساڑھے 3سال غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے گئے، لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی لگادی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں