ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے دو قسم کے اعتراضات لگائے ہیں ایک یہ کہ برطرفی کی واٹس ایپ کاپی لگائی گئی، دوسرا یہ کہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ ڈی نوٹیفائی تو وفاق نے کیا ہے، یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے صدارتی نظام حکومت نہیں، صدر کا کہاں کیا اختیار ہے کہاں ان پر بائنڈنگ ہے یہ تو پہلے سے طے شدہ ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراضات ختم کرکے لارجر بنچ تشکیل دے دیا اور کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کررتے ہوئے وکیل بابر اعوان کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پڑھ کر آئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں