ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کی طرف سے اگر اعلان جنگ ہے تو ہماری طرف سے بھی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اگر اعلان جنگ ہے تو ہماری طرف سے بھی اعلان جنگ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ

شیریں مزاری پر تشدد کیا گیا، کپڑے پھاڑے گئے اور بہیمانے طریقے سے گاڑی میں لے جایا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس کو گرفتاری نہیں اغوا کہا جائے گا، ہمیں نہیں پتہ کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب اگر لڑائی ہونی ہے تو لڑائی ہی ہونی ہے۔ دریں اثناءایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ شیریں مزاری کو ان کو ان کی رہائشگاہ ای سیون کے قریب گرفتار کیا گیا،

شیریں مزاری کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے، ان کو گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دوسرے تھانے کی حدود میں گرفتاری پر انٹری اور ایگزٹ ہوتی ہے، تھانہ کوہسار میں نہ کوئی انٹری ہے نہ کوئی ایگزٹ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں