ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات شفاف ہوئے تو جماعت اسلامی کامیاب ہوگی ، عقیل احمد خان

حیدرآباد: جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری حافظ طاہر مجید، ضلعی امیر عقیل خان اور نائب امیر عبدالقیوم شیخ ایڈیٹر کاوش ایوب قاضی کی والد کے انتقال پر عبیر قاضی سے تعزیت کے بعد دعا ئے مغفرت کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی زون پھلیلی پریٹ آباد میں سیاسی کمیٹی کے ذمے داران کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی شرکت امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کی، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے لیے منصوبہ بندی کی گئی، تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور انتخابات کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اس موقع پر نائب امیر عبدالقیوم شیخ، ناظم پھلیلی پریٹ آباد زون عدنان دانش، جاوید اخلاق بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جماعت کی پالیسی سے شرکاء کو آگاہ کیا اور انہیں بھرپور تیاریوں کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور ہر ٹاؤن میں اپنے امید وار کھڑے کرے گی، جماعت اس سلسلے میں تیاری مکمل کرلی ہے، بلدیاتی انتخابات عوام کا بنیادی اور دستوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہمیشہ سے جماعت اسلامی کے لیے امید کی وجہ رہی ہے اور جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں ہمیشہ بڑی کامیابیاں حاصل کرتی رہی ہے، جس کی بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اس میں روپے کی ریل پیل اور دھاندلی کے امکانات نہیں ہوتے اور خالص عوام کے ووٹوں سے کامیابی ملتی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں