پشاور:چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے، لانگ مارچ کرنے کے لیے جان کی قربانی بھی دینے کو تیار ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ مطالبات منظور ہونے تک جتنی دیر بھی اسلام آباد میں رہنا پڑے رہیں گے، 25مئی کوسہ پہر 3بجے عوام کے ساتھ سرینگر ہائی وے پر دھرنا دیا جائے گا، ہمارا مطالبہ اسمبلیاں تحلیل کرنا اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا ہے۔