ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہرقائد میں سالانہ50ارب روپے سے زائد کی منشیات فروخت ہونے کا انکشاف

کراچی:شہرقائد میں سالانہ50ارب روپے سے زائد کی منشیات فروخت ہونے کا انکشاف ہواہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کے اڈے(ٹھکانے)قائم ہیں،جہاںسالانہ تقریباً50 ارب روپے سے زائد کی منشیات فروخت کی جاتی ہے اور ملک کے مختلف علاقوں سے کراچی پہنچائی جاتی ہے۔شہر کے تھانے جن میں تھانہ جیکسن،ڈا کس،بلوچ کالونی،کلری بغدادی، چاکیواڑہ ،کلفٹن، کلا کوٹ،ڈیفنس،تھانہ موچکو،پیرآباد،مومن آباد،ناظم آباد،پی ائی بی کالونی،تھانہ جمشید کوارٹرز، تھانہ سولجر بازار،سائٹ اے ،سائٹ بی،پاک کالونی سرجانی،اورنگی،تھانہ سعیدآباد،تھانہ مدینہ،تھانہ پاکستان بازار،تھانہ اقبال مارکیٹ، زمان ٹائون،تھانہ کورنگی،گڈاپ ٹائون،تھانہ عزیز آباد،تھانہ اتحاد ٹائون،شاہ لطیف، تھانہ سہراب گوٹھ ،تھانہ اسٹیل ٹائون تھانے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں چرس،ہیروئین،آئس،گٹکا ماوااور شراب فروشی کا دھندہ ہو رہا ہیذرائع کے مطابق  اسپیشل برانچ کے اہلکار سب اچھا ہے کی رپورٹس اپنے ایس ایس پی کو دے رہے ہیں۔ذرائع نے کہاکہ اس سلسلے میں ایس ایس پی اسپیشل برانچ کو بھی توجہ کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ کے بعض اہلکار جو دس 10 سالوں سے ایک ہی تھانے میں تعینات ہیں۔ انکے راہ و رسم علاقے کے کرمنلز سے بڑھ جاتے ہیں۔ وہ صرف ان لوگوں کے خلاف آئی آر بھیجتے ہیں۔ جن کے معاملات ان سے طے نہیں ہوتے۔ذرائع نے کہاکہ منشیات کی روک تھام کے ذمہ دار ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس۔ کسٹم اور ایکسائز کے محکمہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو بھی جگانے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں