عراقی شہر کرکوک کے مرکزی علاقے میں سیکیورٹی قوتوں کے ایک گھر پر چھاپے کے دوران 2 خواتین سمیت داعش کے 6 کارندے پکڑے گئے۔
عراقی حکومت کے سیکورٹی میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق شہر کے مرکز میں واقع ضلع پنجہ علی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ معلومات کی روشنی میں چھاپہ مار کارروائی میں 6 دہشت گرد پکڑے گئے، ان میں سے ایک کے پہلے سے ہی مطلوب تھا۔
مذکورہ افراد کو عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔