ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے امریکی عہدیدار ڈونلڈ لوو کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ”سازشی خط” کے مبینہ کردار امریکی عہدیدار ڈونلڈ لوو کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی عہدیدار ڈونلڈ لوو کو برطرف کیا جانا چاہیے۔ تصور کریں کہ وہ سفیر سے منتخب وزیر اعظم سے جان چھڑانے کے لئے کہہ رہے تھے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے اندورنی معاملات میں بھرپور مداخلت کی گئی، کوئی غير مقبول حکومت مسلط کی جاتی ہے تو عوام اس کو قبول نہيں کرتے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ڈونلڈ لوو کی ملاقات سے پہلے امريکی سفارتکار ہمارے ارکان سے مل رہے تھے، انہیں ہمارے غیر اہم اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کی آخر کیا ضرورت تھی؟ بعد میں یہی لوگ ہمیں چھوڑ کر گئے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظاميہ سے ميرے بہت اچھے تعلقات تھے لیکن بائيڈن انتظاميہ کے بعد اس میں تبديلی آئی۔ اسی وقت افغانستان ميں حالات بدلے۔ دورہ ماسکو پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روس نے ہميں 30 فيصد کم پر تيل اور گيس دينے کی پيشکش کی تھی۔ روس کا دورہ بہت پہلے سے طے تھا، اسٹيک ہولڈرز کو اعتماد ميں ليا گيا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی عہدیدار نے ہمارے سفیر کو کہا کہ اگر عمران خان کیخلاف تحریک عدم کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا۔ ہم نے یہ تمام معاملات کیبینٹ کے سامنے رکھے۔ سائفر سے متعلق  قومی سلامتی کمیٹی کو بھی بتایا، اس نے ڈيمارش دينے، امريکی حکومت سے احتجاج کا فيصلہ کيا، اس کے علاوہ صدر نے چيف جسٹس کو مراسلہ بھجوايا کہ اس کی تحقيقات کروائی جائیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر اپنی حکومت کے خاتمے کو غیر ملکی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ کا اس میں کوئی کردار نہیں تو انہیں ہمارے ‘بیک بینچرز’ سے ملاقاتوں میں کیوں دلچسپی تھی؟

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں