ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

25تاریخ کو 2بجے لال حویلی سے حقیقی آزاد مارچ لانگ مارچ اسلام آباد کیلئے نکلے گا،شیخ رشید

اسلام آ باد: عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا کہ اگر اللہ کو منظور ہوا 25تاریخ کو 2بجے لال حویلی سے حقیقی آزاد مارچ لانگ مارچ اسلام آباد کیلئے نکلے گا ،2بجے لال حویلی سے نکلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغا م میں انہوں نے کہا مقصد ان چوروں کا جو ایف آئی اے ،اے این ایف اور نیب سے کیسز ختم کروانا چاہتے ہیں اور سپریم کورٹ نے ایک عظیم سوموٹو پر فیصلہ کیا کہ اس سے ان کی نیندیں حرام ہوگئی ہےیہ وہ تمام لوگوں کے لئے اطلاع ہے، اگر لال حویلی میںرکاوٹیں ہوں توکمیٹی چوک سے نکلیںگے، کمیٹی چوک میں رکاوٹیں ہوں تو چاندنی چوک سے نکلیں گے، اگر چاندنی چوک میں رکاوٹیں ہونگی تو فیض آباد پر اکٹھے ہونگے ۔

انہوں نے 32افسروں کو 24گھنٹوں میں ڈی سی اوراسسٹنٹ کمشنروں کو تبدیل کیا ہے تاکہ اس لانگ مارچ کو ناکام بنایا جاسکے انشاء اللہ یہ لانگ مارچ ناکام نہیں ہوگا کامیاب ہوگا اور الیکشن کی تاریخ دینی ہوگی اور ان لوگوں کو جو خاص طو رپر ایک سازش کے تحت اپنے کیسز ختم کرنے آئے تھے سپریم کورٹ نے جنہیں شکست دی جن کے ناپاک ارادوں کو ختم کردیا ان کے لئے 25تاریخ کودن 2بجے لانگ مارچ لال حویلی سے نکلیں گے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں