نئی دہلی: بھارت کی وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے 55 سالہ سائنسدان نے مبینہ طور پر دارالحکومت نئی دہلی کی سرکاری عمارت سے کود کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائنسدان نے مبینہ طور پر سرکاری عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ خود کشی کرنے والے سائنسدان کی شناخت راکیش ملک کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سرکاری عمارت کے باہر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔
The post بھارتی سائنسدان نے سرکاری عمارت سے کود کر خودکشی کرلی appeared first on Daily Jasarat News.