سینئر صحافی ارشد شریف نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’گذشتہ 75 سالوں سے ایک مائنڈ سیٹ کوارڈینیٹڈ کوششوں سے صحافیوں کی زبان بندی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘
انہوں نے کہا ’ماضی میں ابصار عالم اور دیگر صحافیوں کے خلاف بھی اسی مائنڈ سیٹ نے مقدمات درج کروائے۔‘
ارشد شریف کا کہنا تھا کہ ’ایف آئی اے نے جب ان کے خلاف تحقیقات شروع کیں تو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انھیں فون کیا اور کہا کہ ان مقدمات سے ان کی جماعت اور حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ٹیلی فون پر دھمکیاں مل رہی ہیں کہ تم ملک بھر میں مقدمات کے سلسلے میں عدالتوں میں پیشیاں بھگتو گے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جب تم بلوچستان کے علاقے پشین وغیرہ میں پیشی بھگتنے کے لیے جاؤ گے تو تمیں راستے میں سے ہی اغوا کر لیا جائے گا۔‘
اے آر وائی کے نیوز اینکر ارشد شریف نے صحافی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’صحافی تنظیمیں اپنے باہمی احتلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اظہار رائے کی آزادی کے معاملے پر اکٹھے ہیں اور وہ ان صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔‘
خیال رہے کہ جب صحافی ابصار عالم پر حملہ ہوا تھا تو ارشد شریف نے ان پر حملے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو مسلم لیگ ن کے کارکن اور سابق چئیرمین پیمرا پر مبینہ حملے کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کیا میڈیکو قانونی طور پر انجام دیا گیا تھا؟ انہوں نے سوال کیا تھا کہ کیا ان کے جسم سے کوئی گولی برآمد ہوئی؟ اندراج کے زخم کا سائز کیا ہے؟ اگر گولی جسم سے باہر نکلے تو باہر نکلنے والے زخم کا سائز کیا ہے؟ اور گولی لگنے سے ان کے کسی عضو کو نقصان پہنچا ہے؟
Govt should investigate the alleged attack on #PMLN worker ex Chmn PEMRA. Investigations shud probe:
Was a medico legal carried out?
Was any bullet recovered from the body? Size of the entry wound?
Size of Exit wound if the bullet exit the body? Any organs damaged? pic.twitter.com/Nj6kWJmrGa— Arshad Sharif (@arsched) April 21, 2021
اسی طرح اس موقع پر ارشد شریف نے ابصار عالم کو گولی لگائے جانے پر مذاق اڑاتے ہوئے مختلف ویڈیو کلپس شئیر کئے تھے۔
گولی کا رباؤنڈ چیک کرو۰۰۰۰ایسی فلموں کا اسکرپٹ رائٹر درکار ہے۰۰۰اچھا معاوضہ ملے گا۰۰۰ pic.twitter.com/k9C5qKoKTH
— Arshad Sharif (@arsched) April 22, 2021
ایجنٹ اسمتھ دشمن کی گولیوں کا وار ناکام بناتے ہوئے
بیلٹ ٹائم تکنیک کی مئارت سے ڈائریکٹر دکھاتا ہے کے گولی ایجنٹ اسمتھ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی- کمال کی فلم ہے pic.twitter.com/lVAdrVSN82— Arshad Sharif (@arsched) April 23, 2021
انڈین فلموں کی ہیرو پنتی بھی اپنی مثال آپ ہے۰۰۰گولی اور پستول کی گولی اور محبت کی گولی میں کتنا فرق ہے؟ pic.twitter.com/4qX7wazxfu
— Arshad Sharif (@arsched) April 24, 2021
ایکسٹرا کریکلر کاروئیوں میں ایکسٹرا کا رول ادا کرنے والے ولن کی ایکسٹرا آرڈنری فلم کا ایک کمال سین۰۰۰۰
Extra role in “extra curricular activities” in extra ordinary movie 🎥 pic.twitter.com/75iCgu0vV7
— Arshad Sharif (@arsched) April 25, 2021
ارشد شریف کی ان ٹویٹس کو شئیر کرتے ہوئے صحافی خاور گھمن نے بھی ابصار عالم پر گولی لگنے کا مذاق اڑایا۔
ہاہاہاہاہا،،،،، https://t.co/6pc07VUwL0
— Khawar Ghumman (@Ghummans) April 27, 2021
I don’t understand who is feeding PTI anchors and politicians with Bollywood videos…Also @arsched if you had visited the hospital, you would see a pierced Absar Alam https://t.co/t3i4zOxHhp
— Omer Azhar (@OmerAzhar96) April 21, 2021
خود پر مقدمہ درج ہونے کے بعد جب صحافی ارشد شریف نے راحت اندوری کا شعر اپنے ٹوئٹر پر لکھا تو اس پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "یاد رکھیں ہفتوں تک آپ ابصار عالم کے گولی لگنے کا مذاق اڑا رہے تھے، ! آپ ایک قابل رحم انسان ہیں، اور یہ اس کا ایک حصہ بھی نہیں ہے جس کا آپ ہمیشہ سے حصہ تھے، دوسرے حقیقی صحافیوں کے خلاف۔ آپ جیسے پروپیگنڈوں کو تنخواہ نہیں دی جاتی۔
Remember you making fun of Absar Alam getting shot, for WEEKS! You are a pathetic human being, and this isn’t even a fraction of what you were always a part of….against other REAL journalists. Not paid propagandists like you.
— Faiz01 (@Faiz0183834463) May 24, 2022
صارف عمران خان نے بھی ابصار عالم پر حملے کے وقت ارشد شریف کی طرف سے شئیر کی گئی ایک ویڈیو شئیر کی۔
A day after Absar Alam was shot. https://t.co/lYXirqFak1
— Imran Khan (@iopyne) May 24, 2022