ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فاسٹ بولر محمد حسنین نے بولنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ دیدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے بولنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ دے دیا ہے۔ محمد حسنین کا لاہور میں آئی سی سی کی منظورشدہ بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹمکمل ہوا تاہم پی سی بی ٹیسٹ کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیجے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بولنگ ایکشن پر آئی سی سی کا فیصلہ جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز نے کام کیا، ایکشن ری ماڈل ہونے کے بعد کم از کم 2مرتبہ محمد حسنین کا ایکشن قانونی آیا۔ذرائع کے مطابق حوصلہ افزا رپورٹ کے بعد محمد حسنین کا باضابطہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں