اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں طوفان کے باعث 8افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اونٹاریو اور کیوبیک طوفان سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور امدادی ٹیمیں 50ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے کام کررہی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 132 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا نے درختوں کو اکھاڑ پھینکا اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے،جس کے باعث ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے کام کررہے ہیں۔