ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق کا طالبان پاس رکھیں:سلامتی کونسل

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان  میں طالبان حکومت سے کہا ہے کہ وہ  خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق اور ان کی آزادی کو سلب نہ کرے۔

 ایک بیان میں سلامتی کونسل نے افغانستان میں خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کرتےہوئے کہا کہ  تعلیم،ملازمت ،شخصی آزادی اور معاشرے میں انہیں مساوی حقوق کی عدم فراہمی عالمی برداری کی توقعات پر پورا نہیں  اترتیں،خواتین ٹی وی میزبانوں کو چہرے کا پردہ کرنے اور انہیں گھر سے بوقت ضرورت ہی باہر نکلنے جیسی پابندیاں تشویش کا باعث ہیں لہذا طالبان حکومت کو چاہیئے کہ وہ افغان خواتین اور بچیوں کو بنیادی حقوق کا احترام کرتےہوئے ایسے تمام قوانین کو ختم کرے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں