بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو منشیات کے مقدمہ سے بری قرار دے دیا گیا ہے. نارکوٹکس
کنٹرول بیورو نے گزشتہ سال اکتوبر میں کارروائی کے دوران منشیات برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا.
نارکوٹکس بیورو نے آریان خان سمیت 14 ملزمان پر 6 ہزار صفحات پر مبنی چارج شیٹ جمع کرائی تھی آریان پر منشیات
کے استعمال اور سپلائی کا الزام عائد کیا گیا تھا.
انسداد منشیات سیل کے الزامات پر آریان خان کو تین ماہ تک جیل میں گزارنے پڑے تھے اور پھر ضمانت پر رہائی ملی تھی.
عدالت میں مقدمہ چلتا رہا اور اب ناکافی شواہد کی بنیاد پر آریان سمیت پانچ نوجوانوں کو باعزت بری کر دیا گیا.
No related posts.