ترک مسلح افواج اور کوسٹ گارڈز کی مشترکہ فوجی مشقیں کرتاران-2022 کا آغاز ہو گیا ہے۔
ان مشقوں میں ترکی کے علاوہ آذربائیجان،بنگلہ دیش،بحرین،بلغاریہ،ایکواڈور،انڈونیشیا ،جنوبی کوریا ،اسپین،شمالی قبرص،پاکستان،پولینڈ اور اردن سمیت 26 ممالک بطور نگراں شامل ہیں۔
رتک ضلع موعلا کے قصبے مارماریس سے ٹی سی گی الم دار نامی ترک بحری جہاز امدادی کاروائیوں کی مشقوں کی غرض سے کھلے سمندر کے لیے روانہ ہوگیا ۔
ان مشقوں مین 1 فریگیٹ،3 آب دوزیں،1 امدادی بحری جہاز، ایک بارودی سرنگ کی تلاش پر مامور بحری جہپاز،1 ہیلی کاپٹر سمیت دیگر حفاظتی مشینری بھی شامل ہے۔
یہ مشقیں 27 مئی تک جاری رہیں گی ۔