ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں سال رودبارِ انگلستان سے 9ہزار تارکین وطن برطانیہ پہنچنے میں کامیاب

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں رواں برس ابتدائی 5 ماہ کے دوران ریکارڈ 9 ہزار غیر قانونی تارکین وطن رودبارِ انگلستان عبور کرکے داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین چھوڑنے کے بعد سے برطانیہ اپنی امیگریشن قوانین کو سخت کرنے پر عمل پیرا ہے۔ حال ہی میں برطانوی پارلیمان نے غیرقانونی امیگریشن کے خلاف سخت قوانین کی منظوری دی تھی، جن کے تحت اب غیرقانونی طریقے سے برطانیہ آنے والے مہاجرین کو افریقی ملک روانڈا منتقل کردیا جائے گا۔ تاہم ان اقدامات کے باوجود تارکین بڑی تعداد میں برطانیہ کا رخ کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں