اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی پولیس نے اسکول کے قریب رائفل لے کر گھومنے والے شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں طلبہ کے لیے ایمرجنسی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نوجوان اسکاربورو پورٹ یونین کے علاقے میں اسلحہ لے کر گھوم رہا ہے۔